بات کہنے میں

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - بہت جلد، لمحے بھر میں، جھٹ پٹ۔  فرش سے لڑ کے چلا عرش بریں پر پہنچا بات کہنے میں کہیں سے وہ کہیں پر پہنچا      ( ١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ١٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'بات' اور مصدر کہنا سے مشتق 'کہنے' اور حرف جار 'میں' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور "متعلق فعل" مستعمل ملتا ہے۔